کُرم امن معاہدے کے بعد رسد لیکر پہلا قافلہ کل پارا چنار پہنچے گا

0

خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ کُرم امن معاہدے کے بعد ضروری سامان لے کر پہلا کل قافلہ پارا چنار پہنچے گا۔۔۔پولیس قافلوں کی حفاظت کرے گی، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی معاون ہوں گے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت امن معاہدے کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔۔ امن کمیٹیاں کسی بھی شرپسند کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی۔۔۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بزرگوں نے تنازعات کو پس پشت ڈال کر امن کے قیام کی راہ ہموار کی۔۔۔ مقامی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے۔۔۔امن کمیٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔۔۔

صوبائی حکومت کرم کے مسائل سے مکمل آگاہ ہے اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے

انہوں نے پاکستانی عوام اور خاص طور پر کرم کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔۔ دونوں کمیونٹیز کے علماء اور لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس امن معاہدے کے اوپر دستخط کروانے میں کردار ادا کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.