7سرکاری محکمے سنگل ونڈو کسٹمز کلیئرنس سے منسلک کر دیئےگئے

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید 7 سرکاری محکمے کسٹمز کلیئرنس سسٹم سے منسلک کر دیئے۔۔۔ ریونیو ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔۔

صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے علاوہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی پاکستان سنگل ونڈو سے منسلک کر دیا گیا ہے۔۔۔

ان اداروں میں پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے۔۔۔پاکستان سنگل ونڈو کی گورننس کونسل نے سات حکومتی اداروں میں سسٹم لاگو کرنے کی منظوری دی۔۔۔

پاکستان سنگل ونڈو سسٹم آئل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی میں لاگو کیا گیا ہے۔۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ، خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی، بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور پنجاب ریونیو اتھارٹی سنگل ونڈو سسٹم کا حصہ بن گئیں۔۔۔۔ پاکستان سنگل ونڈو تجارت اور نقل و حمل کیلئے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.