امریکہ نے جاپان کو جدید طیارہ شکن میزائل اور متعلقہ فوجی سازوسامان کی 3.64 بلین ڈالر کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔جاپان کو "AIM-120D-3” اور "AIM-120C-8” ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (AMRAAM) فراہم کیے جائیں گے۔دیگر فوجی سازوسامان بھی شامل ہیں جو جاپان کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوں گے
یہ معاہدہ جاپان کی فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امریکی فوجیوں کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔جاپان کو موجودہ اور ممکنہ فضائی خطرات سے نمٹنے میں مدد دینا۔اور ایشیا پیسیفک میں دفاعی تعاون کو مضبوط کرنا۔