ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی۔۔۔۔ شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ نثار احمد ججہ کے خلاف 2014 میں پہلا مقدمہ اسلام آباد میں درج ہوا جس کے بعد سے وہ مفرور تھا۔۔۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔۔۔ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔۔
ملزم کی گرفتاری کے لئے گزشتہ 3 دن سے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن جاری تھا۔۔۔ ملزم گزشتہ 10 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا
ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔۔۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔۔۔۔