وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ دورہ چین کے اثرات جلد نمایاں ہو گئے ہیں۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چینی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران، 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک اہم معاہدے پر اتفاق ہوا۔ وفد کی قیادت آئی سی ٹی ہب کے چینگڈو جنرل کوآرڈینیٹر محترمہ اسکارلیٹ اور ہواوے کے ڈپٹی سی ای او مسٹر یو ری نے کی۔
آئی سی ٹی ہب کے چینگڈو جنرل کوآرڈینیٹر محترمہ اسکارلیٹ چینگڈو حکومت کے تعاون سے پنجاب میں جدید ای ٹیکسی سروس متعارف ہوگی۔پنجاب کے آئی ٹی سٹی میں ایک کمپیوٹنگ سینٹر بنایا جائے گا، جس میں جدید ترین ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹرز شامل ہوں گے۔پاکستان کا پہلا ای کامرس پلیٹ فارم لانچ کیا جائے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی آن لائن تجارت کی تربیت دینا ہے۔
مریم نواز نے پنجاب کو مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کے لیے چین کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے نوجوان نسل کو ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔چین نے پلیٹ فارم سروسز کو وسعت دینے اور پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ہے۔