پاکستان 25 جنوری کو لاہور میں اپنی پہلی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرکے تاریخ رقم کرے گا۔ یہ ایونٹ ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپیئن عثمان وزیر کی قیادت میں منعقد ہو رہا ہے اور ملک میں باکسنگ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
چیمپئن شپ میں دس میچز ہوں گے، جس میں عالمی معیار کے باکسرز حصہ لیں گے۔جبکہ انڈونیشیا، ایران، تھائی لینڈ، فرانس، اور پاکستان کے کھلاڑی اس باوقار ایونٹ میں شرکت کریں گے۔