کُرم:امدادی سامان کے قافلے پر فائرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

0

کرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے میں شامل ڈپٹی کمشنر پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔۔

آج امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خوردونوش پر مشتمل سامانِ م کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا۔۔۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔۔
قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی۔۔۔ تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تین پولیس اور دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔۔امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ ہونا تشویشناک ہے۔۔۔واقعہ میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کرکے اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.