انسانی اسمگلروں کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی ۔۔۔ شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔۔
ملزم کی شناخت حسن بٹ کے نام سے ہوئی۔۔۔ملزم پولیس کا سابقہ ملازم ہے۔۔
ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث ہے۔۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں جلال پور جٹاں سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی ترکی سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔۔اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔۔۔ملزم سال 2022 سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا
ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع۔۔یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔۔۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔