26نومبر احتجاج:پی ٹی آئی کے330ورکرز کی رہائی کی روبکاریں جاری

0

انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد کا بڑا فیصلہ۔۔۔۔26 نومبر احتجاج پر گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف درج مقدمات کا معاملہ۔۔۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 330 ورکرز کی رہائی کی روبکاریں جاری کر دیں۔۔۔ عدالت کی جانب سے گزشتہ دنوں میں تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئی تھی۔۔۔

آج فی کس 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر رہائی کی روبکاریں جاری کی گئیں۔۔۔رہائی کی روبکاریں جاری ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کی آج ہی رہائی کا امکان ہے۔۔۔

اٹک، جہلم و دیگر جیلوں میں قید پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی سوموار کو متوقع ۔۔۔۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سہالہ، آئی نائن، کوہسار ،نون، بنی گالا ،آبپارہ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.