پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس 9 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا انعقاد پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (PPIB) اور انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انرجی اپڈیٹ کر رہا ہے، جس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں حکومت، انرجی سیکٹر کے ماہرین، اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔نمایاں مقررین میں ایم نعیم قریشی (منیجنگ ایڈیٹر، انرجی اپڈیٹ) اور شاہ جہاں مرزا (ایم ڈی، PPIB) شامل ہیں۔
کانفرنس میں درج ذیل موضوعات پاکستان میں پن بجلی کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور مواقع۔مالیاتی منصوبہ بندی اور پن بجلی منصوبوں کی ترقی۔اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ان کی اہمیت پر سیشنز اور مباحثے شامل ہوں گے
توانائی کی منتقلی کے لیے پارلیمانی قیادت پر ایک خصوصی اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گےمختلف سیشنز میں ماہرین ہائیڈرو پاور انڈسٹری کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ کانفرنس نہ صرف پن بجلی کے شعبے میں جدت اور ترقی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گی بلکہ ملک کی توانائی کی پالیسی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔