بنگلہ دیش میں بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔ نئی بنگالی عبوری حکومت نے بھارت میں زیر تربیت ججز کو واپس بلا لیا۔۔۔ بھارت کے ساتھ ججز کی تربیت کا معاہدہ بھی ختم کر دیا گیا۔۔۔
بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔۔۔اس فیصلے کا انکشاف اتوار کو وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیا
نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل ہیں
بنگلہ دیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔
محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے تعلقات مزید ابتر ہو چکے ہیں