گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز علاقے کی توانائی، بنیادی ڈھانچے، اور معیشت میں انقلاب لا رہا ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف مقامی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے
گلگت، سکردو، چلاس اور گھانچے کے لیے 100 میگاواٹ کی صلاحیت پر مشتمل شمسی توانائی کا منصوبہ کا منصوبہ پائیدار توانائی کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔اسی طرح 16 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے والا نالتر-III ہائیڈرو پاور کا منصوبہ گلگت شہر کی ضروریات پوری کرے گا۔جبکہ 20 اور 100 میگاواٹ کی صلاحیت والے ہنزل اور کیو آئی یو ہائیڈرو پاور منصوبے مستقبل میں توانائی کی کمی کو دور کریں گے۔
بنیادی ڈھانچے میں ترقی میں نالتر ایکسپریس وے بہتر سفری سہولیات اور علاقے کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ گلگت-شندور روڈ منصوبہ سے چترال اور گلگت کے درمیان تجارتی مواقع کو فروغ ملے گا۔
مقپون داس اور میناور صنعتی زونز کے ذریعے مقامی صنعتوں کو فروغ، روزگار کی فراہمی، اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔پاک-چین آپٹیکل فائبر پروجیکٹ اور دیگر اقدامات خطے میں اقتصادی ترقی کو تقویت دیں گے۔
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت علاقے میں سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس سے آئی ٹی اور فری لانسنگ کے ذریعے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔