ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔۔۔اسٹیٹ بینک نے مجموعی قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔۔
ایک ماہ میں مجموعی قرض میں 1222 ارب روپے اضافہ ہوا۔۔۔اکتوبر میں قرض کا حجم 69 ہزار 114 ارب روپے تھا۔۔
نومبر میں قرض 70 ہزار 366 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔۔رواں مالی سال کے چار میں قرض 1452 ارب روپے بڑھ گیا۔۔
یکم جولائی کو قرض کی مالیت 68 ہزار 914 ارب روپے تھی۔۔ سالانہ بنیادوں پر نومبر میں قرض میں 6,975 ارب روپے اضافہ ہوا۔۔۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں قرض کا حجم 63 ہزار 391 ارب روپے تھا۔۔۔
مقامی قرض 48 ہزار 585 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔۔ایک ماہ میں مقامی قرض 1,354 ارب روپے بڑھ گیا۔۔۔اکتوبر میں مقامی قرض 47 ہزار 231 ارب روپے تھا۔۔۔
جولائی سے نومبر تک مقامی قرض میں 1,425 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔سالانہ بنیادوں پر نومبر میں مقامی قرض میں 7,628 ارب روپے اضافہ ہوا۔۔۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے مقامی کرنسی میں غیر ملکی قرض ایک ماہ میں 104 ارب روپے کم ہو گیا۔۔۔رواں مالی سال کے چار ماہ میں غیر ملکی قرض 26 ارب روپے اضافہ ہوا۔۔۔سالانہ بنیادوں پر نومبر میں غیر ملکی قرض میں 563 ارب روپے کمی آئی۔۔۔