کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی،آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

0

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔۔۔ اوٹاوا میں پریس کانفرنس میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کیا۔۔

پارٹی صدارت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔۔۔۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے نئے پارٹی صدر کے انتخاب تک خدمات انجام دیتا رہوں گا۔۔

بطور وزیر اعظم کینیڈ ا کے متوسط طبقے کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کی۔۔۔ جسٹن ٹروڈو 9 سال تک لبرل پارٹی کے صدر رہے

جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی کوآئندہ انتخابات میں مہنگائی اورہاوسنگ کےمسائل کےباعث عوام کےغم وغصےکاسامنا تھا۔۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات کا سامنا ہو تو وہ اگلے الیکشن میں بہترین انتخاب نہیں ہوسکتے۔

53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے متبادل کا انتخاب نہیں ہوجاتا وہ بطور پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

یوں جسٹن ٹروڈو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت  کے ابتدائی مہینوں میں کینیڈا کے وزیر اعظم ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گراس روٹ سطح پر ملک گیر عمل کے ذریعے نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے پارٹی سربراہ کے لیے نچلی سطح تک انتخاب میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس میں  امیدور  اپنے لیے مہم چلائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.