ناروے میں شدید برفباری کے باعث “اورنج وارننگ” جاری کردی گئی ہے۔۔۔دارالحکومت اوسلو اور گردونواح میں برفباری کا طوفان، "اورنج وارننگ” جاری کردی گئی ہے،
ناروے میں برفباری کا شدید طوفان،،،، اوسلو اور گردونواح میں 50 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 سے 40 سینٹی میٹر تک مزید برف گرنے کا امکان ہے۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں برفباری 50 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ ساحلی علاقوں میں برفباری کے بعد بارش ہو سکتی ہے جس سے سفر اور بنیادی سہولیات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے
سرکاری اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں خلل بھی ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ادارے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
دارالحکومت اوسلو اور گردونواح میں شدید برفباری کے پیش نظر "اورنج وارننگ” بھی جاری کر دی ہے۔ یہ وارننگ اس وقت دی جاتی ہے جب موسمی حالات روز مرہ کے معمولات زندگی، سفری سہولیات اور دیگر معمالات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔