ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمتیں ختم،900 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی:وزیر خزانہ

0

حکومت نے ڈیڑھ لاکھ سرکاری خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔ قومی خزانے کو سالانہ 900 ارب روپے کی بچت ہو گی۔۔۔ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی وفاقی محکمے کو رائٹ سائزنگ سے استثنا حاصل نہیں ہے۔۔۔ پہلے مرحلے میں 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی گئی۔۔۔ اب پانچ مزید وزارتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ تمام محکموں کے اکاونٹس کو وزارت خزانہ کے ماتحت سنگل ٹریژی اکاونٹ میں لایا جائے گا۔۔۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ 900ارب روپے کے حکومتی اخراجات اور حجم کو کم کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔۔ دس وزارتوں کے 80 اداروں میں سے 40 کو ختم کیا جا رہا ہے۔۔۔ حکومت نے ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیوں کو ختم کر دیا۔۔۔

انھوں نے کہا کہ افسران کی اسامیوں کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔۔۔ سرکاری اداروں میں اصلاحات آئی ایم ایف کے مطالبے پر نہیں کی جا رہی ہیں بلکہ ملک کو انکی ضرورت ہے۔۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اب وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن اور ماتحت اداروں کے اخراجات کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔۔۔ وزارت امور کشمیر اور سیفران کا انضمام کر دیا گیا ہے۔۔ جبکہ کیڈ کی وزارت کو ختم کر دیا گیا ہے۔۔۔ رائٹ سائزنگ کے تحت وزارت صنعت کے اداروں کی تعداد 31 سے کم کر کے 6 جبکہ وزارت صحت کے ماتحت اداروں کی تعداد بھی 30 سے کم کر کے 20 کر دی گئی ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.