سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔۔۔ تین الگ کاروائیوں میں 19 خوارج جہنم واصل۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی پشاور کے علاقہ متنی میں خوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کاروائی ۔۔۔۔8 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔۔۔
ضلع مہمند میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں 8 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی کرک میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں تین خوارج جہنم واصل۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔۔۔
شہداء میں لانس حوالدار عباس علی عمر:38 سال،، رہائشی ضلع غذر،،، نائیک محمد نذیر ،عمر: 37 سال، ساکن ضلع سکردو اور نائیک محمد عثمان ، عمر: 37 سال، ساکن ضلع غذر شامل ہیں۔۔۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے ممکنہ خارجیوں کے خاتمہ کے لیے علاقہ کا سینٹائزہش آپریشن جاری ہے۔۔۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔ جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔

