پیکا ایکٹ کےتحت ایف بی آر حساس ادارہ قرار،کابینہ نے منظوری دے دی

0

وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کو پیکا ایکٹ کے تحت حساس ادارہ قرار دینے کی منظوری دے دی ۔فیصلے کا مقصد ایف بی آر کے انتہائی حساس ڈیٹا کو ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کو پیکا ایکٹ کے تحت حساس ادارہ قرار دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی،،،،

فیصلے کا مقصد ایف بی آر کے انتہائی حساس ڈیٹا کو ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے،،، کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔۔۔
کابینہ نے بین الاقوامی ائیر لائن فلائی دبئی کی دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کے لیے 4جنوری سے 3 فروری 2025تک عارضی اجازت نامے کی بھی منظوریدی

کابینہ اجلاس کوبتایا گیا کہ یکم جنوری 2025 سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے مابین رابطے کے لیے کاغذ کا استعمال ترک کر دیا گیا اور تمام خط و کتابت کے لیے صرف ای آفس استعمال کیا جا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ نے اسکولوں اور کالجوں کے لئے ری فربشڈ کروم بکس کی خریداری پر استثنیٰ دے دیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان کروم بکس کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کروایا جائے۔
کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ اور شینڈونگ روئی گروپ چائینہ کے درمیان ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے حوالے سے تمام کورٹ کیسز کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.