قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے عمل دوبارہ سے شروع کر دیا گیا۔۔۔ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے ذیلی کمیٹی نے سفارشات مرتب کر لیں ہیں۔۔۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری آخری مراحل میں ہے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا ۔۔۔۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری دو سرمایہ کاروں کی دو مطالبات حل نہ کرنے کے باعث نہ ہو سکی۔۔۔
سرمایہ کاروں نے عالمی مسابقت کیلئے نئے طیاروں کیلئے جی ایس ٹی ریلیف مانگا اور منفی ایکویٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر آئی ایم ایف شرائط کے باعث عمل درآمد نہ ہو سکا۔۔۔۔۔ بعد میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں یہ دو شرائط ہٹا دی گئی ہیں۔۔۔
یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔۔۔ اب حکومت نے دوبارہ اظہار دلچسپی کے نوٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔۔۔
نجکاری کیلئے کام تیزی سے جاری ہے اس ماہ کے آخر تک پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی جائیں گی۔۔۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی ملکیت نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے نئی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔۔۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد معاملات کو آگے بڑھا جائے گا ۔۔۔۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کا کام آخری مراحل میں ہے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنی نے حتمی معاہدے اور شرائط کو تسلیم کر لیا ہے اور جلد بولی منعقد کی جائے گی۔۔۔۔

