رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ۔۔۔۔ پہلی ششماہی کے اخراجات ترقیاتی بجٹ کا صرف ساڑھے 13 فیصد رہے ۔۔۔۔وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف 148 ارب روپے کے فنڈز استعمال کیے جا سکے۔۔۔
رواں مالی سال کیلئے پی ایس’ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ 1400ارب روپے مختص کیا گیا تھا جس پر کٹوتی اور نظر ثانی کے بعد 1100ارب روپے کردیا گیا تھا۔۔۔۔
وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق روان مالی سال جولائی سے دسمبر تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 376 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔۔۔۔ 6 ماہ میں صرف 148 ارب روپے خرچ ہو سکے۔۔۔
وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52کروڑ روپے خرچ ہوئے۔۔۔ ان میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے
وزارت آبی وسائل کےمنصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہو سکے۔۔۔۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے خرچ ہوئے۔۔۔ وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ روپے خرچ کیئے گئے۔۔۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبون پر 9 ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔۔۔ وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 69 کروڑروپے خرچ کیے گئے

