پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چار روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 609 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔
حصص بازار میں کاروبار مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔۔۔ مارکیٹ کبھی ریڈ تو کبھی گرین زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔۔۔۔ دوسرے سیشن میں Bulls زور لگا کر مارکیٹ کو مندی سے نکالنے میں کامیاب رہے۔۔۔۔
کاروباری حجم میں 28 فیصد کمی آئی۔۔۔ 50 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 24 ارب 82 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے بھی ہفتے کے آخری روز 74 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 230 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔
کرنسی مارکیٹ:
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے میں فروخت ہوا۔۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا۔۔۔ ایک ڈالر کی قیمت 280 روپے 24 پیسے رہی
صرافہ بازار:
صرافہ بازار میں سونا مزید 1100 روپے مہنگا ہو گیا۔۔۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے پر آ گئی۔۔۔