وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔۔۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔۔۔غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کیاجائے گا۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد،،،،، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ،پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے،،، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جار ی رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زائد ہیں جبکہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اب پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے اور اصلاحات مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے ۔اس کام میں تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی۔۔۔

