بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کے کھولےگئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تفصیلات جاری۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 4 سال میں 9 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے۔۔۔۔
ان اکاؤنٹ سے اب تک 5 ارب91 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔۔۔ سب سے بڑی سرمایہ کاری اسلامک فناسنگ کی پروڈکٹس میں کی گئی۔۔۔
سودی آمدنی میں دوسری بڑی سرمایہ کاری کی گئی۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کا سرمایہ لگایا گیا۔۔۔
دسمبر 2024 میں 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سودی آمدنی میں کی گئی۔۔۔ 75 کروڑ ڈالر کا سرمایہ اسلامک فنانس میں لگایا گیا۔۔
6 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اسٹاک مارکیٹ میں کی گئی۔۔
ستمبر 2020 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم شروع کی گئی تھی۔۔۔۔ اس وقت اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد صرف 5 تھی۔۔۔
دسمبر 2024 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 713 پر پہنچ گئی ہے

