سوئی میں امن جرگہ ، ایف سی بلوچستان کی خدمات کو سراہا گیا

0

سوئی : بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا نے امن و امان کے حوالے سے ایف سی بلوچستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، سوئی کے قبائلی عمائدین، سوشل ورکرز، سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

قبائلی عمائدین نے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور دیگر علاقوں میں بہتر سکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ ایف سی عوام کے جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ایف سی کی جانب سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.