190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

0

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج(پیر) سنایا جائےگا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ،فیصلہ دن ساڑھے 10بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا،احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.