امن خراب کرنےکی کوشش کوطاقت سےکچل دیں گے:آرمی چیف

0

پاکستان میں امن کے دشمنوں کو طاقت کے ساتھ کچل دیں گے۔۔۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔۔ شہداء ہمارا فخر ہیں۔۔۔۔ یہ بات پاکستان کی فوج کے سپہ سار جنرل عاصم منیر نے کہی۔۔۔۔

پیر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔۔۔ ۔۔۔۔آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔۔۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی شریک ہوئے۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا ۔۔۔۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔۔۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے۔۔۔دہشت گردی کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔۔۔یہ جنگ جاری ہے اور ہم اسے اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، انشاء اللہ۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہر آپریشن سیکیورٹی فورسز کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔سکیورٹی فورسز نے متعدد حملوں کو ناکام بنایا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا۔۔۔

آرمی چیف نے امن کی کوششوں کے خلاف دشمن کے تمام اقدامات کو ناکام بنانے کا عہد کیا۔۔۔ملک میں امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو طاقت سے کچلا جائے گا۔۔۔۔

آرمی چیف کی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔۔۔ سیاسی قیادت سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف یکجہتی اور فوج کی حمایت پر اتفاق کیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.