ہر شہری کو کم لاگت رہائش فراہمی کیلئےہر ممکن اقدام کریں گے:وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کم لاگت رہائش کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔۔۔۔ وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا سستی رہائش کے منصوبوں میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے۔۔۔۔

وزیراعظم نے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک کی بھی تجویز دی۔۔۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کے ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنانے کو کہا۔۔۔ سرکاری ملازمین اور عوام کیلئے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ تعمیراتی کمپنیاں منتخب کی جائیں

وزیراعظم نے کہا تعمیراتی منصوبوں کیلئے کمپنیوں کا انتخاب شفاف طریقہ کار اور میرٹ پر کیا جائے۔۔۔۔تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔۔۔

اجلاس کو پی ڈبلیو ڈی اور دیگر غیر فعال اداروں کی تحلیل سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم کا پی ڈبلیو ڈی اور دیگر غیر فعال اداروں کی تحلیل سے کرپشن میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔۔

وزیراعظم نے کہا ملازمین کو موجودہ سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ کے نظام کی ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے۔۔۔۔پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔۔۔۔

وزیراعظم نے کہا شہریوں کو کم لاگت گھروں کی فراہمی کے منصوبوں میں کرپشن کی کمی کیلئے اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔حکومت کی کوششوں سے پاکستان کا عالمی منظر نامے پر تشخص بحال ہوا ہے.۔۔۔۔

وزیراعظم نے کہا ملک میں بین الاقوامی کرکٹ، دیگر کھیل اور عالمی کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے.۔۔۔

انہوں نے ہدایت دی کہ بیرون ملک سے آئے مہمانوں کیلئے ملک میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹلز، اسپتال اور دیگر سہولیات قائم کی جائیں۔۔۔

وزیرِ اعظم نے وزارت ہاؤسنگ سے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔۔۔قومی ہاؤسنگ پالیسی کی مارچ تک تشکیل مکمل کرکے منظور کروانے کی ہدایت بھی کی۔۔۔۔

اجلاس میں وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.