کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ۔۔۔۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس۔۔۔ اسلام آباد ایئرپورٹ ترکیہ کے کنسورشیم کو 15 سال کے لئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔۔۔
سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کی۔۔۔ اجلاس کو بتایا گیا ترکیہ کے کنسورشیم نے منصوبے کی لاگت کا 47.25 فیصد بولی کی صورت میں دیا ہے۔۔۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ترک کنسورشیم کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی۔۔۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فیصلے کی کاپی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔۔۔ حکومت اس تجویز کو وزارت نجکاری کو بھیجے گی۔۔۔
حکومت نے ملک کے تین بڑے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے