وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات۔۔۔ دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔۔۔
آذری سفیر نے مریم نواز کو باکو کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔۔۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔۔۔ ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔۔۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر آزربائیجان کے سفیر کو آگاہ کیا۔۔۔ خضر فرہاد نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو سراہا
آذری سفیر نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا ۔۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت۔۔۔۔ آزربائیجان کے سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں،تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی وسیع بے پناہ گنجائش ہے۔۔۔۔
مریم نواز نے کہا تعلیم، صحت، زراعت، اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔۔۔ آزربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مراعات کا سپیشل پیکج دیا جائے گا