بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کا وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان۔۔۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات راولپنڈی کے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔دفاع کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے امور پر بات چیت کی گئی۔۔۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ۔۔۔آرمی چیف نے دو برادر ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔۔۔
جنرل عاصم منیر نے کہا دونوں ممالک کو بیرونی اثرات کے خلاف اپنے اتحاد کو مستحکم رکھنا ہوگا۔۔۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیا اورخطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ۔۔۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو جنوبی ایشیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ دفاعی اقدامات کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔
بنگلہ دیش کی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کی تعریف کی۔۔۔ انہوں نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو سراہا اور کہا پاکستان کی مسلح افواج کی کوششیں حوصلہ اور عزم کی مثال ہیں۔۔۔