وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔۔
وزیراعظم نے اگلے پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے لیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں فائبر آپٹک کے ذریعے براڈ بینڈ سروسز کے فروغ کے لیے موجودہ رائٹ آف وے کے ضوابط کو مزید آسان بنایا جائے۔۔۔۔۔ نوجوانوں کے بیرون ملک ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے انہیں عالمی تقاضوں کے مطابق آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔۔۔۔
وزیراعظم نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان آنے کے خواہشمند کاروباری افراد کو ویزے کے حصول میں آسانی فراہم کرنے پر زور دیا۔۔۔۔
وزیراعظم نے پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی سفارشآئی ٹی شعبے میں پاکستانی کمپنیوں کی خدمات لینے والے کاروباری افراد کو 24 گھنٹے میں ویزا جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔۔۔۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی آئی ٹی شعبے کی مارکیٹنگ کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔۔۔