پاکستان اور عراق نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے

0

پاکستان اور عراق کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اہم اجلاس بغداد میں ہوا۔۔۔۔ وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان عراق مشترکہ وزارتی کمیشن کے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔۔۔۔

پاکستان اور عراق نے مذہبی سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔۔۔ پاکستانی وزیر تجارت نے عراق میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی پر بات چیت کی۔۔۔

اس موقع پر عراقی طلبا کے لیے اسکالرشپس اور صحت کے شعبے میں تعاون پر زور دیا گیا۔۔۔

پاکستان اور عراق کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔۔۔ پاکستان نے پاکستانی تاجروں کے لیے عراقی ویزا پابندیوں میں نرمی کی سفارش بھی کی۔۔۔

وزیر جام کمال نے اپنے عراقی ہم منصب کو 10ویں مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔۔۔ انہوں نے کہا پروٹوکول پر دستخط سے پاکستان اور عراق کے تعلقات میں نیا باب کھل گیا ۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.