بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ملاقات۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، جدید ٹیکنالوجیز اور مقامی طور پر تیار کردہ تکنیکی فریم ورک کو سراہا۔۔۔
انہوں نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔۔۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا پاکستان ایئر فورس اور بنگلہ دیشی دفاعی وفد کے درمیان ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری، تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔۔۔