برطانوی وزیر نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مبینہ مالی تعلقات کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا

0

برطانیہ کی مالیاتی خدمات اور انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق نے بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مبینہ مالی تعلقات پر اٹھنے والے تنازعے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

برطانیہ کی وزیر ٹیولپ صدیق پر الزام ہے کہ وہ حسینہ کے ساتھ تعلقات کے ذریعے ناجائز مالی فوائد حاصل کرنے میں ملوث رہی ہیں۔شیخ حسینہ، جنہیں 2024 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا، اس وقت کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔ٹیوب صدیق نے کسی بھی غلط عمل کی تردید کی لیکن کہا کہ ان کے استعفے کا مقصد حکومتی ترجیحات سے توجہ ہٹانے سے بچنا ہے۔

شیخ حسینہ پر الزام ہے کہ وہ ایک 12.65 بلین ڈالر کے جوہری توانائی کے منصوبے سے منسلک غبن میں ملوث ہیں۔بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کو شک ہے کہ صدیق اور ان کے خاندان کو ان سودوں سے مالی فوائد حاصل ہوئے۔

برطانیہ کی وزیر ٹیولپ صدیق شمالی لندن کی ایک ایسی جائیداد میں رہ رہی تھیں جو بنگلہ دیشی وکیل نے فراہم کی تھی، جس نے شیخ حسینہ کی حکومت کی نمائندگی کی تھی۔2004 میں حسینہ کی عوامی لیگ سے منسلک ایک ڈویلپر سے مبینہ طور پر بغیر ادائیگی کے ایک اور پراپرٹی حاصل کرنے کا انکشاف ہوا۔صدیق کے بنگلہ دیشی خاندان کے قریبی روابط نے ان پر دباؤ بڑھا دیا، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

برطانیوی وزیر اعظم کیئر اسٹارم ٹیولب صدیق کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے، انہوں نے ان کے کردار کی تعریف کی لیکن کہا کہ حکومت کی ساکھ اور اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.