پاکستان سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی… حکومت نے 420 ارب روپے کے بانڈز فروخت کر دیئے۔۔۔ نیلامی کا ہدف 350 ارب روپے تھا۔۔۔
بینکوں نے 1567 ارب روپے کی پیشکشیں جمع کرائیں۔۔۔وزارت خزانہ نے 420 ارب روپے کے بانڈز فروخت کئے۔۔۔
بینکوں نے 2سال کے بانڈز کی 570ارب روپے کی آفرز دیں۔۔۔3سال کے بانڈز کی 398ارب روپے کی پیشکشیں آئیں۔۔۔
371ارب روپے کی 5سال کے بانڈز کی آفرز موصول ہوئیں۔۔۔ 10سال کے بانڈز کی 52ارب روپے کی آفرز آئیں۔۔۔ بینکوں نے 15سال کے بانڈز کی15ارب روپے کی پیشکشیں جمع کرائیں۔۔۔
وزارت خزانہ نے189ارب روپے کی 2سال کی آفرز قبول کیں۔۔۔ 3سال کے بانڈز کی 93ارب روپے کی پیشکشیں منظور کی گئیں۔۔۔
119ارب روپے کا 5سال کا بانڈ فروخت ہوا۔۔۔ 10سال کے بانڈز کی 17ارب روپے کی آفرز قبول کی گئیں۔۔۔
وزارت خزانہ نے 15سال کے بانڈز کی تمام آفرز مسترد کر دیں۔۔۔