جیسے ہی امریکہ TikTok پر ممکنہ پابندی کے قریب پہنچ رہا ہے، صارفین متبادل پلیٹ فارم RedNote (چینی ایپ Xiaohongshu کا عالمی ورژن) پر منتقل ہو رہے ہیں۔
امریکی سپریم کورٹ TikTok پر قومی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے پابندی یا ملکیت کی تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔پابندی کا اطلاق اس اتوار سے متوقع ہے، جب تک کہ ByteDance (TikTok کی پیرنٹ کمپنی) یا تو ملکیت منتقل نہ کرے یا قانونی ریلیف حاصل نہ کرے۔
امریکی قانون سازوں نے TikTok پر چینی حکومت کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کی ByteDance نے تردید کی ہے۔
امریکی پابندی کے خوف سے RedNote پر ہیش ٹیگ #tiktokrefugee کے ساتھ 160,000 سے زائد پوسٹس ہو چکی ہیں۔RedNote حالیہ دنوں میں امریکی ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔