کراچی کیلئے کےالیکٹرک نےبجلی 4روپے98پیسے سستی کرنے کی درخواست دے دی

0

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت۔۔۔۔ کے الیکٹرک کے نومبر کے فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپر ا میں عوامی سماعت مکمل۔۔۔۔

نیپرا کے ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔۔۔۔نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لیکر بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔۔۔

کے الیکٹرک کی درخواست کی منظوری سے کراچی کے عوام کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔۔۔ اس کمی کا اطلاق صارفین کے فروری کے بلوں میں کیا جائے گا۔۔۔۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطبق اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بھی 49 پیسے کی کمی تھی۔۔ 49 پیسے کی کمی صارفین کے جنوری کے بلوں میں شامل کی گئی۔۔۔۔۔

بجلی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی کے درمیان کے کے آئی گرڈ کا کنکشن نومبر میں منسلک ہوگیا ہے۔۔نومبر 2024 میں بجلی کی طلب 2300 میگاواٹ رہی جبکہ 2023 نومبر میں 2000 میگاواٹ تھی

گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں کراچی میں بجلی کی کھپت مین 12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔۔کراچی کی صنعتیں 100 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔۔۔۔ترجمان کے مطابق رہائشی اور کمرشل علاقے جہاں بہت زیادہ بجلی کے نقصانات ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔۔۔ کے الیکٹرک شہر کے 70 فیصد فیڈرز سے بلا تعطل بجلی فراہم کرتی ہے۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.