میران شاہ: پاک فوج کے زیر اہتمام میران شاہ میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا ۔جرگے میں مقامی مشران و عمائدین اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے جرگے کو خوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن و استحکام کے لیے علاقہ مشران کی خدمات کو سراہا ۔ شرکاء نے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مابین ہم آہنگی اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔
قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا ۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔