اسلام آباد: گلوبل رسک رپورٹ برائے 2025 جاری کر دی گئی جس میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں بہتری اور مثبت پیش رفت دکھائی گئی ہے۔
گلوبل رسک رپورٹ جیو پولیٹیکل، اقتصادی، ماحولیاتی، تناظر میں گہرائی سے تجزیہ پیش کرتی ہے رپورٹ میں عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال میں پاکستان کو درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی بھی کی گئی۔
گلوبل رسک رپورٹ 2025، میں عالمی خطرات کے تناظر میں پاکستان کی اطمینان بخش کارکردگی کو نمایاں کیاگیا ۔پاکستان عالمی سطح پر درپیش اقتصادی، ماحولیاتی، سیاسی اور تکنیکی چیلنجزسے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کئی معاشی چیلنجز کے باوجود گزشتہ چند سالوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان عالمی سطح پر درپیش غیر یقینی حالات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے ۔پاکستان میں عالمی منظر نامے میں اہم کھلاڑی بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کی حکمت عملی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پالیسی میں تبدیلی اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔