نئی دہلی : بھارتی بحریہ میں شامل کیے جانے والا ہرمس900 ڈرون تجرباتی پروازکے دوران ہی گرکرتباہ ہوگیا۔ ہرمس 900 ڈرون کی تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا۔
ہرمس 900ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سےتیارکیاگیا ۔ہرمس 900ڈرون کی قیمت تقریبا145کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کاغیرمعیاری منصوبوں پراربوں ڈالر خرچ کرنامضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔ رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے "دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراوٴنڈکر دیےگئے۔ ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکاور ہو گئی جسے بحری بیڑے سے دستبردارکردیاگیا۔
جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔2019میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاتھا۔
مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا ۔بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث صرف7 آپریشنل ہیں۔
بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کےانبار لگارہاہے مگران ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔