پاکستان میں امریکی ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی نہ آ سکی۔۔۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا۔۔۔
کرنسی مارکیٹ:
کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید 9 پیسے سستا ہو گیا۔۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 86 پیسے پر پہنچ گئی۔۔۔ بدھ کو قیمت 278 روپے 77 پیسے تھی۔۔۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں روپیہ کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 280 روپے 94 پیسے میں فروخت ہو رہی ہے۔۔۔۔ بدھ کو قیمت 280 روپے 67 پیسے تھی
صرافہ بازار:
ملک کے صرافہ بازار میں سونا 1400 روپے مہنگا ہو گیا۔۔۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔۔۔ دو روز میں سونے کی قیمت میں 4300 روپے فی تولہ اضافہ ہو چکا ہے۔۔۔