سپین میں کشتی حادثہ۔۔۔۔ 44 پاکستانی نوجوانوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔۔۔۔
غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر کشتی مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ سے سپین کے لئے روانہ ہوئی تھی۔۔۔ کشتی میں 86 افراد سوار تھے جن میں سے 50 ڈوب گئے۔۔۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔۔۔۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی کو ایک ہفتے تک سمندر میں ہی روکے رکھا گیا اور ایجنٹس نے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔۔۔ اس دوران جھگڑا ہوا جس پر ایجنٹس نے 12 مسافروں کو شدید تشدد کے بعد کشتی میں ہی قتل کر دیا تھا جن کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئیں تھیں۔۔۔
سمندر سے اب تک 13 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔۔۔۔ 36 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔۔۔