موسیٰ خیل : بلوچستان کے ضلع موسی خیل اور مرغا کبزئی میں امن جرگوں کا انعقاد کیا گیا۔ جرگوں میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، علاقہ مشران اور سول انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔
جرگوں میں سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔قبائلی عمائدین نے خوارج کے خلاف موثر کارروائیوں پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں مقامی آبادی کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایف سی شہریوں کو تحفظ اور علاقے کیلئے دیگر فلاحی اقدامات جاری رکھے گی۔ شرکاء نے ملکر امن دشمنوں کو شکست دینے پر اتفاق کیا۔ علاقہ عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی۔سول انتظامیہ کے حکام کی جانب سے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی۔