اوورسیز پاکستانیوں کی مہربانیاں،،،، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے پاکستانی معیشت کی بحالی۔۔۔۔ غیر ملکی ادائیگیوں میں توازن کا مسلسل پانچواں ماہ۔۔۔۔ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔۔۔۔۔ سالانہ بنیادوں پر غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن میں 109 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔۔
تجارتی خسارے میں کمی اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اربوں ڈٓالر کی رقومات بھیجنے پر غیر ملکی ادائیگیوں کا بگڑا توازن سدھر گیا۔۔۔۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 21 کروڑ ڈٓالر کے ساتھ سرپلس رہا۔۔۔ ایک سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تھا ۔۔۔۔
چھ ماہ میں بیرون ممالک سے رقومات کی آمد میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں نے 17 ارب 85 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بھیجا۔۔۔