پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی فالتو اراضی اور دفاتر فروخت کرنے کا فیصلہ

0

حکومت نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان کی فالتو اراضی اور دفاتر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت حکومتی ملکیتی کمپنیوں بارے میں ہونے والے اجلاس مں کیا گیا۔۔۔۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان کے بزنس پلانز پر غور کیا گیا۔۔۔۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے پلان کے تحت پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو دو سال میں خسارے سے نکالا جا سکے گا۔۔۔ پی ٹی وی میں 5 ہزار 442 اسامیوں میں سے ایک ہزار 232 کو ختم کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

اجلاس میں دونوں اداروں کے بزنس پلانز کی منظوری دی گئی۔۔۔۔ اجلاس میں کراچی ٹولز ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے نئے بورڈ کی منظوری بھی دی گئی۔۔۔۔۔ عبدالرزاق گوہر کو چیئرمین بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

اجلاس میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے نئے بورڈ کی منظوری دی گئی۔۔۔۔نور الدین داؤد کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔۔۔

وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر ہاوسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اجلاس میں شریک ہوئے

۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.