میڈیا سائنسز میں زیر تربیت 2500 طلبہ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

0

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے پاکستان بھر کے طلبہ کی میڈیا سائنسز  میں تربیت کے لیے موسمِ سرما میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ جس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں سے 2500 طلبہ اِس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ اِس پروگرام کی بدولت طلبہ کے لئیے میڈیا انڈسٹری میں روزگار حاصل کرنے  کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

اِس پروگرام میں ملک بھر کی نامور تعلیمی شخصیات اور میڈیا کے صحافی اِن طلبہ کی تربیت اور رہنمائی کریں گے ۔اِسی سلسلے میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اِن طلبہ سے اظہار خیال کِیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی بات چیت کے بعد طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سیشن سے ہمیں پاک فوج کے کردار، ساخت اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔

سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں کے حوالے سے جو ایک منفی تاثر پھیلایا جارہا ہے آجکے سیشن سے وہ تمام ابہام دور ہوئے۔آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طریقے سے ہمارے سوالات اور تحفظات کے مدلل جوابات دیے وہ انتہائی تسلی بخش تھے اور ہم اس سیشن سے بہت مطمئن ہیں اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.