9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت۔۔۔۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی ۔۔۔۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ اے ایس آئی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادت قلم بند کر لی گئی۔۔۔۔
سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد مال مقدمہ بھی عدالت پیش کیا گیا۔۔۔۔اے ایس آئی نور نے ملزمان سے برآمد ڈنڈے لائٹر ماچس جھنڈے عدالت پیش کیئے
ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کو اج سماعت میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔۔۔۔
وکیل علی عمران کی جانب سے ساتھ ہی وکلا کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے منظور نہ کی
جج امجد علی شاہ نے کہا کہ وکیل ڈاکٹر علی عمران پہلے عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں۔۔۔۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی خود عدالت میں موجود رہے۔۔۔ڈاکٹر بابر عوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ بھی عدالت موجود تھے
سماعت کے دوران شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار افریدی اور محمد بشارت راجہ بھی عدالت پیش ہوئے