کشتی حادثہ : انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 38 افسر فارغ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسانی سمگلرز کے سہولت کار ایف آئی اے کے افسران کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے اور متعدد افسران کو فارغ کردیا ہے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ٹھوس شواہد پر انسانی اسمگلروں سے ملے ایف آئی اے کے 38 افسروں کو نوکری سے فارغ کرنے، 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گزشتہ اور رواں ماہ وزارت داخلہ بھجوانے ، ناقص نگرانی پر 4زونل ڈائریکٹروں کو وضاحتی نوٹس جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

، مجموعی طور پر 182انسانی اسمگلر گرفتار ،، 523ملین روپے کی جائیدادیں ، اکاؤنٹس بھی ضبط کئے گئے یونان کے دو کشتی حادثات میں مجموعی طور پر 346 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

دسمبر 2024کے یونان کشتی حادثے کے بعد ملک بھر میں انسانی سمگلروں کیخلاف مہم کا آغاز کیا گیا ، 182 انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 20ایف آئی اے افسران کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.