شرح سود میں مزید کمی کی توقعات اور سیاسی حالات میں بہتری پر سرمایہ کاروں کا اعتماد۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،۔۔۔۔۔ ایک لاکھ 15 ہزار 845 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔۔
حصص بازار میں Bears نے Bulls کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی۔۔۔۔ کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ۔۔۔۔۔ کسی بھی موقع پر Bears مارکیٹ کو ریڈ زون تک لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔۔۔۔ پورے سیشن میں مارکیٹ گرین زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔۔۔
ہفتے کے پہلے روز کاروباری حجم 67 کروڑ 50 لاکھ شیئرز رہا ۔۔۔۔ کاروباری سودے 37 ارب 53 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 75 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 319 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔