360کلومیٹر طویل غزہ 471دن کی جنگ میں دنیا کا سب سے زیادہ تباہ حال علاقہ بن گیا

0

غزہ تاریخ میں پہلی بار تباہ نہیں ہوا لیکن حالیہ 471 روزہ جنگ میں غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔۔۔۔

360 کلو میٹر طویل غزہ کی پٹی کا چپہ چپہ، ہر گلی، ہر محلہ اور ہر سڑک تباہی و بربادی کی ایک نئی داستان لئے ہوئے ہے۔۔۔

غزہ کی تعمیرِ نو پر اربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔۔۔ 23 لاکھ کی آبادی کی اس پٹی میں 82 ہزار رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔۔۔۔

136 اسکولز، یونیورسٹیز اورکالجز کی عمارتیں زمین بوس ہیں۔۔۔ تکنیکی تعلیم کے 355 ادارے اب استعمال کے قابل نہیں ہیں۔۔۔

34 اسپتال۔۔۔ صحت کے 80 مراکز کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑے گا۔۔۔

823 مساجد مکمل طور پر شہید جبکہ 158 جزوی تباہ ہو چکی ہیں۔۔

3 گرجا گھروں کو نقصان پہنچا۔۔۔

47000 سے زائد فلسطینی اس جنگ میں شہید ہوئے۔۔۔

شہداء میں 17 ہزار 841 بچے۔۔۔۔ 240 نوزائیدہ بچے۔۔۔ 12 ہزار 300 خواتین شامل ہیں۔۔

شہداء میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں

ایک لاکھ 10 ہزار 450 فلسطینی زخمی ہیں۔۔۔۔

11 ہزار 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔۔۔ ان کے عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔

471 روزہ جنگ میں اسرائیل نے 10 ہزار سے زائد حملے کئے

7 لاکھ 85 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں

اسرائیل نے 264 دن تک غزہ میں انسانی امداد نہیں آنے دی

44 فلسطینی بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہو کر شہید ہوئے

موذی امراض میں مبتلا 3 لاکھ 50 ہزار مریضوں کو صحت کی سہولیات نہ مل سکیں

3500 بچے بھوک اور افلاس کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.